شاہ محمود قریشی کی اماراتی وزیراعظم سے ملاقات، تعاون، تجارتی تعلقات بڑھانے پربات چیت

        شاہ محمود قریشی کی اماراتی وزیراعظم سے ملاقات، تعاون، تجارتی تعلقات ...

  

  دبئی (آئی این پی)   وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی   نے متحدہ عرب امارات  کے ساتھ موجودہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور ان کی مزید تقویت کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے یو اے ای کے وزیراعظم  سے  درخواست کی کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین اور بے پناہ مواقع سے استفادہ کے لئے یو اے ای کی کاروباری برادری کی حوصلہ افزائی کریں، پاکستان اور یو اے ای کے درمیان قریبی اور تاریخی برادرانہ تعلقات استوار ہیں۔جمعرات کووزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے نائب صدر، وزیراعظم  اور دبئی کے فرمانروا  شیخ محمد بن راشد المکتوم سے  ملاقات کی جو امارات دوبئی کے حکمران بھی ہیں۔ وزیر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے نیک تمناؤں کا پیغام   شیخ محمد بن راشد المکتوم کو پہنچایاجس پر یو۔اے۔ای کے وزیراعظم نے پرجوش جوابی جذبات کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ نے یو۔اے۔ای کے وزیراعظم سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور دوطرفہ تجارتی تعلقات اور خاص طورپر زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے طریقوں پر بات چیت کی۔ وزیر خارجہ نے یو۔اے۔ای میں مقیم پاکستانیوں کی بہبود کے حوالے سے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ نے شیخ محمد راشد المکتوم سے درخواست کی کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین اور بے پناہ مواقع سے استفادہ کے لئے یو۔اے۔ای کی کاروباری برادری کی حوصلہ افزائی کریں۔ دوبئی ایکسپو 2020 کی کامیابی کے لئے تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستان کی اس نمائش میں موثر شرکت کے مواقع پر یو۔اے۔ای حکومت کو سراہا۔ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان قریبی اور تاریخی برادرانہ تعلقات استوار ہیں۔ وزیر خارجہ نے یو اے ای کے ساتھ موجودہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور ان کی مزید تقویت کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس سے قبلپاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم نے دبئی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اوردو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ ء  خیال کیا جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے کہاکہ متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ پاکستانی بھائیوں کے ساتھ خصوصی محبت کا اظہار کیا ہے، پاکستان میں ہسپتالوں کے قیام اور دیگر ترقیاتی کاموں میں معاونت پرمتحدہ عرب امارات کے شکرگزار ہیں،دونوں ممالک کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جنہیں ہمارے تاریخی، ثقافتی، ادبی، معاشی و اقتصادی تعلقات نے مزید مستحکم بنایا ہے، مجھے یقین ہے کہ مستقبل میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ 

شاہ محمود

مزید :

صفحہ اول -