حکومت کے خلاف عوام کی نفرت بڑھ رہی ہے،فضل الرحمن 

 حکومت کے خلاف عوام کی نفرت بڑھ رہی ہے،فضل الرحمن 

  

 کراچی (آن لائن) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کہا ہے کہ حکومت گھبراہٹ کا شکار ہے اس لئے جلد الیکشن کرنا چاہتی ہے، صدارتی آرڈیننس بھی آئین تبدیل نہیں کرسکتا، الیکشن کمیشن خود حکومت کا مواخذاہ کرے، نیب کے کیسز اتنے جھوٹے ہیں کہ کوئی جج کیس سننے کو تیار نہیں، میرے بھائی کو یہ کہہ کر کراچی سے ہٹایا گیا کہ آپ جیسے قابل آدمی کی کے پی کے میں ضرورت ہے انہیں آج تک پوسٹ نہیں ملی، حکومتی پشت پر کھڑے ریاستی وڈھیرے ہٹ جائیں۔کراچی میں مولانا زرولی مرحوم کے  بیٹے مولانا انور شاہ سے تعزیت کے بعد خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان خود این ار او مانگ رہے ہیں حکومت کے خلاف ملک بھر میں عوام کے درمیان نفرت بڑھ رہی ہے آج تو بنچ بات سننے کو تیار نہیں، عدالتوں کا حال سب کے سامنے ہے نیب کیسز سیاستدانوں اور رشتہ داروں کو رسوا کرنے کے لئے ہیں۔ مہنگائی کس نے کی ذمہ دار کون ہے کن کو فائدہ پہنچایا گیا حکومت ناجائز ہے۔

فضل الرحمن

مزید :

صفحہ اول -