انڈسٹریل گیس کنکشن پر جنریٹر کے ذریعے بجلی بنانے کا اقدام غیرقانونی قرار

انڈسٹریل گیس کنکشن پر جنریٹر کے ذریعے بجلی بنانے کا اقدام غیرقانونی قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے محکمہ سوئی گیس کے حق میں فیصلہ جاری کرتے ہوئے انڈسٹریل گیس کنکشن پر جنریٹر کے ذریعے بجلی بنانے کا اقدام غیرقانونی قرار دے دیاہے،مسٹرجسٹس شمس محمود مرزا نے مدینہ کاٹن سمیت 13 انڈسٹریل صارفین کی درخواستیں خارج کر تے ہوئے یہ فیصلہ جاری کیاہے،محکمہ سوئی گیس کے وکیل انوارحسین نے موقف اختیارکیا تھا کہ بلھے شاہ کیس کے فیصلے کی غلط تشریح کی جا رہی ہے، بلھے شاہ کیس میں صرف ٹیرف کا ایشو زیر بحث تھا، انڈسٹریل کنکشن پر بجلی بنانے کا اختیار نہیں دیا گیا، اوگرا سے رجوع کرنے کا اصول سپریم کورٹ نے ایکسپورٹرز کیس میں بھی اپ ہولڈ کیا ہے، درخواست گزاروں کا موقف تھا کہ انڈسٹریل گیس کنکشن کے حامل صارفین جنریٹرز سے اپنے لئے بجلی بنا سکتے ہیں۔
گیس کنکشن 

مزید :

صفحہ اول -