پاک فوج قابل تحسین، دہشتگردی کیساتھ بیانیے کی جنگ بھی جیتنی ہے، شفقت محمود
اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی کمزوریوں کی طرف نظر ڈالنی ہے تاکہ دشمن کو موقع نہ ملے،دہشت گردی کیساتھ ساتھ بیانیے کی جنگ بھی جیتنی ہے، پاک فوج خراج تحسین کی مستحق ہے، تعلیم کے مختلف نظام کی وجہ سے ہم بکھرے ہوئے ہیں۔ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں ادارہ تحقیقات اسلامی کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ ہم نے سیکھا ہے کہ دشمنوں کو مواقع نہیں فراہم کرنے چاہیے کہ ہمارا نقصان ہو۔ دہشت گردی کے ساتھ ساتھ بیانیے کی جنگ بھی جیتنی ہے۔ تعلیم کے مختلف نظام کی وجہ سے ہم بکھرے ہوئے ہیں۔ہم نے تین قسم کے نظام تعلیم میں آنکھ کھو لی۔ تعلیم مختلف ہے تو ہم دنیا کو مختلف زاویوں سے دیکھتے ہیں۔ ایک سوچ، نظریے اور بیانہ کی طاقت پاکستان کوروشن کر دے گی۔پیغام پاکستان ہمارے دلوں پر اثر انداز بھی ہوتا ہے اور جھنجوڑتا بھی ہے۔
شفقت محمود