پشاور،منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

پشاور،منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ پشتخرہ کی حدود میں کامیاب کارروائی کے دوران ایک من سے زائد منشیات (چرس اور افیون) سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا، ملزم موٹرکار کے ذریعے منشیات پنجاب کو سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایس پی کینٹ محمد طاہرشاہ وزیر کو اطلاع ملی تھی کہ کسی بھی وقت بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی جس پرشہر میں داخل ہونیوالے تمام اہم راستوں کی نگرانی شروع کرتے ہوئے چیکنگ کا عمل مزید سخت کرنے کی ہدایت کی گئی،اے ایس پی حیات آباد ناصر محمود کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ حسن خان دیگر نفری پولیس کے ہمراہ رنگ روڈ ناکہ بندی پر موجود تھے کہ اس دوران ایک مشکوک موٹر کار نمبر 6814 کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 25 کلو گرام سے زائد چرس اور 24 کلو گرام افیون برآمد کر کے ملزم عجب خان ولد اول خان سکنہ کوہاٹ روڈ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے، جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -