فروری یا مارچ تک کورونا ویکسین دستیاب ہو جائیگی، ڈاکٹر فیصل
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ فروری یا مارچ دو ہزار اکیس تک پاکستان میں کرونا ویکسین دستیاب ہوجائے گی،سماجی فاصلہ اور ماسک کا استعمال عالمی وباء سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔گزشتہ روز نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ اس وقت کراچی میں کرونا کیسز کی شرح سب سے زیادہ ہے۔معاون خصوصی نے اس بات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ملک کے گنجان آباد علاقوں میں کووڈ تیزی سے پھیل رہا ہے، مگر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے وبا میں کمی آجاتی ہے، سماجی فاصلہ اور ماسک کا استعمال کرونا سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔
ڈاکٹر فیصل