کرونا کے باوجود معاشی اشاریے بہتر ہیں، شبلی فراز
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کابینہ اراکین کی ملاقات میں ملکی معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا،کرونا کے باوجود معاشی اشاریے بہتر ہیں۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی کابینہ کے ارکان کی ملاقات کے حوالے سے وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ ملکی معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا،کرونا کے باوجود معاشی اشاریے بہتر ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ معیشت، روزگار اور مہنگائی کے مسائل کو تیزی سے حل کرتے ہوئے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لانا ہماری حکومت کا اول وآخر مقصد اور ہدف ہے۔
شبلی فراز