شبقدر کے مشہور نعت خواں نوررحمان انتقال کرگئے 

 شبقدر کے مشہور نعت خواں نوررحمان انتقال کرگئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
شبقدر(تحصیل رپورٹر)  شبقدر کے مشہور نعت خواں اور شبقدر دوآبہ میں موت اور جنازے کی خبر دینے والا نوررحمان سکنہ اٹکے شبقدر آج جمعرات سہ پہر کو خالق حقیقی سے جا ملے۔مرحوم کا نمازہ جنازہ آج 10بجے آٹکی شبقدر میں ادا کی جائے گی۔ مرحوم جو کہ گزشتہ روز وفات پاگیا۔ نوید جان کا والد، ساز رحمان، شمس الرحمان کا بھائی تھا۔ مرحوم موٹر کار میں لاؤڈ اسپیکر پر اعلانات کرتا تھا خصرصاً فوتگیوں کا اعلانات کرتا تھا آج صبح بھی ایک فوتگی کا اعلان کیا۔ بعدازاں دوپہر دل کا دورہ پڑنے سے جان بحق ہوا۔