لاڑی فضل محمد کی والدہ انتقال کرگئیں
الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ سابق کونسلر لاڑی فضل محمد کے والدہ بقضائے الٰہی انتقال کرگئیں،مرحومہ محمد رحمان کے بھی والدہ تھی،مرحومہ کو گزشتہ روز نماز جنازہ کے بعدمقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا،مرحومہ کی نماز جنازہ میں سیاسی سماجی شخصیات،، معززین علاقہ،تاجر برادری سمیت عزیزواقارب کے علاوہ زندگی کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مرحومہ کی فاتحہ خوانی لاڑی لیلونئی میں ادا کی جارہی ہے۔ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے شانگلہ پریس کلب الپوری میں اجتماعی دعا مانگی اورپسماندگان سے تعزیت کی گئی۔