پی ڈی ایم کے کامیاب جلسوں سے حکومت بوکھلاگئی، حیدر ہوتی 

پی ڈی ایم کے کامیاب جلسوں سے حکومت بوکھلاگئی، حیدر ہوتی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیرگڑھ (نا مہ نگار) سابق وزیر اعلیٰ،ایم این اے  اورعوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ایم این اے امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم  کے  کامیاب جلسوں نے پی ٹی ائی حکومت کے اوسان خطا کر دئیے  پی ٹی ائی حکومت چند دن کے مہمان ہے  عوام نے  موجودہ حکومت سے چھٹکارا پانے کا فیصلہ کیا ہے پی ڈی ایم اپنے اہداف کی طرف تیزی سے گامزن ہے مردان کا 23دسمبر کا جلسہ موجودہ حکومت کے خلاف ریفرنڈم اور صوبے کی تارییخی جلسہ ہوگا سلیکٹیڈ حکمران ہوش کے ناخن لئے جعلی حکمران چند دنوں کی مہمان ہے اسمبلی کے استعفے  مقررہ تاریخ پر جمع کرائی جائے گی بوگس حکومت سے استعفیٰ کا مطالبہ جائز اور حالا ت کا تقاضا ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ھاتھیان میں سابق ایم پی اے  حاجی بھادر خان کی رہائشگاہ  پر عوامی نشنل پارٹی پی کے 55کے ورکر کنونشن سے اپنے خطاب میں کیاجلسے سے عوامی نیشنل پارٹی ضلع مردان کے صدر حاجی لطیف الرحمان۔مرکزی رہنماء حاجی فاروق خان۔تحصیل تخت بھائی کے صدر ناصر خان۔جنرل سیکرٹری محمد ایوب یوسفزی۔ ضلعی ترجمان جمال ناصر خان۔ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر مرکزی رہنماء  ملک امان۔حاجی بھادر خان ملگری وکیلان کے صدر سیف اللہ ایڈوکیٹ اور دیگر رہنماء بھی تھے۔  انھوں نے کہا کہ کہ لاہور جلسہ سے حکومت دیواریں ہیل گئی  ہے کمزور حکومت کو ایک اور دھکے کی ضرورت ہے عمران خان نہ ہی این ار او دے سکتے ہیں اور نہ ہی وہ اختیار رکھتے ہیں۔ ان کی اقتدار خود ہی این ار او کی مرہون منت ہے۔ عمران خان وقت کے ساتھ اپنے بیانیے سے مکر جاتے ہیں۔ سب سے بڑے ڈاکو پرویز الہٰی کو پنجاب کا سپیکر بنایا۔ ایم کیو ایم کو دہشت گرد کہنے کے باوجود کابینہ میں بڑا جمان ہے۔ عمران خان عوام کے ووٹوں سے منتخب نہیں ہوئے ہوئے تو اس صورت میں تحریک عدم اعتماد اور ان ھاوس تبدیلی کوئی معنی نہیں رکھتی۔  وہ فی الفور استعفیٰ دے کر صاف شفاف انتخابات کا موقع فراہم کرکے عوام کے حکمرانی کو تسلیم کریں۔ اس لئے پی ڈی ایم کے پاس حکومت کو ہٹانے کے سواکو ئی دوسرا اپشن موجود ہی نہیں ہے۔انھوں نے پشاور اور لاہور جلسوں میں اے این پی کے کارکنوں کی بھر پور شرکت پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اور کہ انشاء اللہ 32دسمبر کو مردان کے عوام پی ڈی ایم کے جلسے کو کامیاب بناکر موجودہ حکومت کی ناکامی پر مہر ثبت کرکے دم لینگے۔