پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہیں،ذوالفقار افغانی

   پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہیں،ذوالفقار افغانی

  

پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی پشاور سٹی کے صدر ذوالفقار افغانی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سلیکٹڈ وزیراعظم کو عام آدمی کی کوئی فکر نہیں، پیٹرول سستا ہونے سے کچھ سستا نہیں ہوا تھا مگر مہنگا ہونے سے مزید مہنگائی ضرور ہوگی، یہی نیا پاکستان ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج کرے گے  ایسے وقت میں جب عوام کو مزید ریلیف کی ضرورت تھی، پیٹرول مہنگا کرنا غریب دشمنی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ کرنے والے ماضی میں معمولی اضافوں پر تنقید کرتے رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈال کر عمران خان اپنی نااہلی کی وجہ سے ڈوبتی معیشت کو سہارا نہیں دے سکتے، پیٹرول سستا کروا کر ذخیرہ کروایا اور پھر مہنگا کرکے عمران خان نے مافیا کو فائدہ پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول کے معاملے بھی آٹا  چینی چوری والی واردات دوہرائی گئی عمران نیازی کے عوام کی بہتری اور احساس کے دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے آمرانہ طرز عمل سے  ثابت ہوا کہ یہ ظالموں، بے احساسوں اور نااہلوں کی حکومت ہے کورونا کی دلدل میں دھنسی بے چاری قوم پر پٹرولیم قیمتوں میں تاریخی اضافے کا بم پھینک دیاگیا حکومت کے پاس تیل کی قیمتیں بڑھانے کا کوئی جواز نہیں، مہنگائی کا سونامی غریبوں کو کھاجائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -