صوابی،دیرینہ عداوت پر فائرنگ،1 شخص جاں بحق 

صوابی،دیرینہ عداوت پر فائرنگ،1 شخص جاں بحق 

  

صوابی(بیورورپورٹ)موضع سلیم خان ونڈ میں پرانی دشمنی کی بناء پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ صوابی پولیس نے بر وقت کارروائی کر کے نامزد باپ بیٹے کو گرفتار کر لیا۔ ارشد سکنہ میاں ڈھیری حال سلیم خان ونڈ نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ رات سید رفیق اور ان کے بیٹے توفیق نے ان پر اور ان کے والد شیر انور پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ان کا والد انور شیر گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا وجہ قتل سابقہ دشمنی بیان کی ہے ایس ایچ او تھانہ صوابی محمد فاروق خان نے ایف آئی آر درج ہونے پر فوری کارروائی کر تے ہوئے پولیس پارٹی کے ہمراہ چھاپہ مار کر دونوں نامزد باپ بیٹے کو گرفتار کر لیا صوابی پولیس نے دونوں مبینہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -