کرونا مریضوں کو سہولیات فراہم کی جائیں‘ ڈاکٹر مظہر چوہدری

 کرونا مریضوں کو سہولیات فراہم کی جائیں‘ ڈاکٹر مظہر چوہدری

  

ملتان (وقائع نگار) ہیلتھ فورم کی جانب سے نشتر ہسپتال میں پریس کانفرنس کی گئی.جس میں جنوبی پنجاب ہیلتھ فورم کے نمائندگان نشتر میں کورونا کے حوالیسے مریضوں کو دی جانے والے سہولیات کی عدم فراہمی پر برس پڑے۔ ساؤتھ  پنجاب میڈیکل فورم کے چئرمین ڈاکٹر مظہر(بقیہ نمبر29صفحہ 6پر)

 چوہدری کا کہنا تھا کہ نشتر ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کو ادویات کی.فراہمی ہسپتال کی.جانب سے نہیں کی جا رہی..جبکہ آئی سی یو کو  وارڈ بنا دیا گیا مگر سٹاف کی تعداد وہی ہے۔ ڈاکٹر مظہر چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ نشتر کورونا آئی سی یو میں باون بیڈز پر صرف تین سٹاف نرسز موجود ہیں جو کسی بھی صورت عالمی معیار کو پورا نہیں کرتی.انکا پریس کانفرنس میں مزید کہنا تھا کہ چالیس میڈیکل آفیسرز کے انٹرویو کئے گئے.مگر ابھی تک انکے آرڈر جاری نہیں ہوئے.سیکرٹری ہیلتھ فوری طور پر میڈیکل آفیسرز کی تعیناتی کے آرڈر جاری کریں.ڈاکٹر مظہر چوہدری کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے افسران و بیورکریسی کو تو ڈیڑھ گنا تنخواہ کا اعلان تو کر دیا گیا مگر ڈاکٹرز نظر انداز کر دئے گئے ہئں.انھوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر جنوبی پنجاب کے ڈاکٹرز کے لئے بھی ہارڈ ایریا الاؤنس دینیکا اعلان کریے.ڈاکٹر مظہر چوہدریکا مزید کہنا تھا کے نشتر ایمرجنسی کے اضافی بلاک کو فوری تعمیر کیا جائے.نشتر ایمرجنسی میں آرتھوپیڈیک کے آپریشن تھیٹر میں سہولہات نہیں ہیں جس کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے..اس موقع پر ڈاکٹر نصرت بزدار  ڈاکٹر حسن چاون اور دیگر موجود تھے

ڈاکٹر مظہر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -