رحیم یار خان میں 9 وارداتیں‘ شہری قیمتی اشیاء سے محروم

 رحیم یار خان میں 9 وارداتیں‘ شہری قیمتی اشیاء سے محروم

  

رحیم یارخان (بیورو رپورٹ) ضلع بھر میں ڈاکو راج جاری، ڈکیتی کی تین وارداتوں میں مسلح ڈاکو ہزاروں روپے کی نقدی، موبائل فون، موٹر سائیکل چھین کر فرار، پولیس مقدمات کے اندراج تک محدود ہوکر رہ گئی۔ تفصیل کے مطابق ڈکیتی کی پہلی واردات ملت روڈ (بقیہ نمبر30صفحہ 6پر)

کے رہائشی احمد اقبال کے ساتھ پیش آئی جو پاپڑ سپلائی اور رقم کی وصولی کرنے کے بعد اپنی پک اپ نمبری LET 5324 پر واپس آرہا تھا کہ موضع کھائی خیر شاہ کے نزدیک تین مسلح ڈاکو?ں نے اسلحہ کی نوک پر پک اپ روک کر 90 ہزار روپے مالیت کی نقدی چھین لی اور فرار ہوگئے۔ دوسری وارات محلہ غفور آباد کے رہائشی علی اصغر کے ساتھ پیش آئی جو روزگار کے بعد اپنی موٹر سائیکل پر گھر آرہا تھا کہ مڈ وے ہوٹل کے نزدیک دو مسلح ڈاکو?ں نے اسلحہ کی نوک پر ہزاروں روپے مالیت کی موٹر سائیکل چھین لی اور فرا رہوگئے جبکہ تیسری واردات السعید میڈیکل کمپلیکس کے رہائشی محمد انور کی النور سپر سٹور پر ہوئی جہاں دو نامعلوم مسلح ڈاکو خریداری کی آڑ میں دکان میں داخل ہوئے اور محمد انور سے 15ہزار کی نقدی چھین کر موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے احمد اقبال کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا جبکہ دیگر دو مقدمات کے اندراج کیلئے پولیس کی ٹال مٹول جاری ہے۔ دریں اثناء رحیم یارخان اور اس کے نواحی علاقوں میں چوروں کا راج برقرار، مزید 6 وارداتوں میں ملزمان ٹرالر‘ موٹر سائیکلیں‘ سولر پلیٹ اور مویشی چرا لے گئے‘پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات صادق آباد کے رہائشی بوبرک خان کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان طاہر محمود وغیرہ نے 72 لاکھ روپے مالیت کا ٹرالر چرا لیا‘ دوسری واردات احمد پور لمہ کے رہائشی ایاز خان کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 25 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ تیسری واردات جمالدین والی کے رہائشی بابر علی کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 62 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ چوتھی واردات لاڑاں کے رہائشی حسن کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 72 ہزار روپے مالیت کے سولر پلیٹس چرا لیے‘ پانچویں واردات چک 92 کے رہائشی نوید اختر کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے جبکہ چھٹی واردات چک 74 کے رہائشی عاقب علی کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے اور فرار ہوگئے‘ پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

وارداتیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -