سر سبز پاکستان کے محنت کشوں کو خراج تحسین پیش،عبدالرؤف تتلہ

  سر سبز پاکستان کے محنت کشوں کو خراج تحسین پیش،عبدالرؤف تتلہ

  

گوجرہ (نمائندہ خصوصی)کسان ڈے 18دسمبر سر سبز پاکستان پاکستان کے محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں صدر کسان اتحاد پنجاب عبدالروف تتلہ کسانوں کی عظمت کو سلام کسان ہمارے بھائی ہیں کسانوں کی زرعی اجناس کی وجہ سے ملک میں کروڑوں لوگ اپنا رزق کما رہے ہیں کسان بے چارہ اپنی فصل تیار کرنے کی لیے دن رات محنت کرتا ہے جب اس کی فصل تیار ہوتی ہے تو ہزاروں خواہشات لے کر دل میں گھوم رہا ہوتا ہے کہ فصل تیار ہو گئی ہے اپنی بیٹی کے مستقبل کی فکر لاحق ہو جاتی ہے اس کی شادی کی فکر میں مبتلا ہو جاتا ہے کسان بھائی لیکن اس بے چارے کی بد قسمتی اگر فصل اچھی ہو جاتی ہے تو مارکیٹ میں توقع کے مطابق اس فصل کا ریٹ نہیں ہوتا کسان بھائی نے اس فصل کے سہارے پر مارکیٹ سے قرضہ بھی اٹھایا ہوتا ہے جس کی وجہ سے کسان مجبور ہو کر وہ فصل اونے پونے داموں پر بیچنے پر مجبور ہو جاتا ہے اور بے چارہ کسان اس فصل کی وجہ سے جو خواہشات لے کر دل میں گھومتا ہے اس کے سپنے اپنے دل میں ہی دفن ہو جاتے ہیں پاکستان زرعی ملک ہے اس کے باوجود پاکستان کا کسان فاقہ کشی پر مجبور ہے کیوں اس ملک کی بد قسمتی ہے جس طرح یورپ میں کسان بھائیوں کو ریلیف ملتا ہے پاکستان کی گورنمنٹ کو بھی چاہیے کہ اپنے کسان بھائیوں کو ریلیف دے بجٹ میں کسان بھائیوں کے لئے بھی خصوصی بجٹ کا اعلان ہونا چاہیے جس سے کسان بھی استفادہ حاصل کر سکیں کسان خوشحال ہو گا تو ملک خوشحال ہو گا ایشیا کے ممالک میں کسان بھائیوں کو ریلیف تو دور کی بات بڑی حقارت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے انڈیا میں دیکھ لیں وہ بھی ہمارے کسان بھائی ہیں ان کو آج 20دن ہو گئے ہیں سڑکوں پر بیٹھے لیکن ان کی کوئی سننے والا نہیں انڈیا کی گورنمنٹ ان کے مطالبات پورے نہیں کر رہی ان کے ساتھ جو نا انصافی ہو رہی ہے اس کی بھی پر زور مذمت کرتا ہوں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -