سردی کی شدت بڑھتے ہی گیس بھی غائب‘ صارفین پریشان

سردی کی شدت بڑھتے ہی گیس بھی غائب‘ صارفین پریشان

  

خانیوال‘ عبدالحکیم‘ صادق آباد (نمائندہ پاکستان‘ سٹی رپورٹر‘ نمائندہ خصوصی) شاہین ٹاؤن فیز II خانیوال میں سوئی گیس کا پریشر انتہائی کم، اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا، اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق خانیوال کے رہائشی لحاظ سے سب سے بڑے علاقہ شاہین ٹاؤن فیز II میں سوئی گیس پریشر انتہائی کم ہونے کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سوئی گیس نہ ہونے کی وجہ سے گھریلو خواتین سمیت دفاتر جانے والے اور کاروباری حضرات (بقیہ نمبر37صفحہ 6پر)

انتہائی مشکلات سے دو چار ہیں سوئی گیس نہ ہونے کی وجہ سے کھانے پکانے ناممکن ہو گیا ہے جس کے باعث اہل علاقہ دل پر پتھر رکھ کر بازار سے مہنگا کھانا منگوانے پر مجبور ہیں۔ اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ درجنوں بار سوئی گیس دفتر خانیوال میں شکایات درج کروائی جا چکی ہیں لیکن تاحال کوئی عملدرآمد نہیں ہوا ہے۔ اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور شاہین ٹاؤن فیزII میں سوئی گیس پریشر بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ سردی میں شدت بڑھ گئی مگرسوئی گیس پریشر میں اضافہ نہ کیا گیا،صارفین خوار ہوگئے،تفصیل کے مطابق موسم سرما میں شدت آنے کے بع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -