عالمی یوم مہاجرین آج‘ انسانی یکجہتی  کا دن 20 دسمبر کو منایا جائے گا

عالمی یوم مہاجرین آج‘ انسانی یکجہتی  کا دن 20 دسمبر کو منایا جائے گا

  

ٹھٹھہ صادق آباد‘کوٹ ادو(نمائندہ پاکستان‘ تحصیل رپورٹر) عالمی یوم مہاجرین آج 18 دسمبر جبکہ انسانی یکجتی کا عالمی دن(بقیہ نمبر34صفحہ 6پر)

 20 دسمبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جائے گا، تفصیل کے مطابق عالمی یوم مہاجرین ہر سال 18 دسمبر کو اقوام متحدہ کے تحت منایا جاتا ہے، اس دن کو منانے کی ابتدا فلپائنی مہاجرین و دیگر ایشیائی مہاجرین تنظیموں نے 1997ء  میں منانے کی ابتدا کی، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے 4 دسمبر،2000ء  قرارداد کے ذریعے ہر سال یہ دن منانے کی قرارداد منظور کی۔ اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر میں مہاجرین کی حفاظت، بنیادی حقوق، ان سے انسانی ہمدردی کا سلوک کرنے کا شعور اجاگر کیا جاتا ہے، جبکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی یکجہتی کا عالمی دن 20 دسمبر کو منایا جائے گا،اس دن کو منانے کا مقصد قدرتی ا?فات سے متاثرہ افراد کی مدد، دنیا سے غربت اور تنگ دستی کے خاتمے کیلئے انسانوں کی باہم یکجہتی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے،اس دن کے حوالے سے انسانی حقوق کی علمبردار سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز، واکس اور مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا،اقوام متحدہ کے زیر اہتمام جنرل اسمبلی نے 20 دسمبر 2005ء  کو دنیا بھر میں انسانی یکجہتی کا عالمی دن منانے کی باقاعدہ منظوری دی تھی،

عالمی دن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -