خیبر پختونخواہ کے 12 اضلاع میں کمپیوٹرائیزیشن کا عمل جاری ہے،قلندر لودھی

  خیبر پختونخواہ کے 12 اضلاع میں کمپیوٹرائیزیشن کا عمل جاری ہے،قلندر لودھی

  

بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)صوبائی وزیر ریونیو قلندر لودھی نے سروس ڈیلیوری سنٹر ڈگر کا افتتاح کیا۔افتتاح کے موقع پر ڈپٹی کمشنر بونیر نصرواللہ یوسفزئی۔ٹی ایم او ڈگر امین خان۔اے سی ڈگر اے اے سی ڈگر منورشاہ اور دیگر ضلعی افسران موجود تھے۔ڈپٹی ڈائیریکٹر سروس ڈیلوری سنٹر شفیق نے صوبائی وزیر کو سروس ڈیلیوری سنٹر کے بارے میں بریفنگ دی اور کہا کہ بونیر کی تقریبا 90 فیصد زمین کمپوٹرائیز ہو چکی ہے۔میڈیا سے گفتگوں کرتے ہوئے صوبائی وزیر قلندر لودھی نے کہا کہ وزیر اعظم خان عمران خان اور وزیر اعلی خیبر پختون خواہ محمود خان کی ہدایات پر عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کی خاطر خیبر پختون خواہ کے 12 اضلاع میں کمپیوٹرائیزیشن کا عمل جاری ہے۔اور اہستہ اہستہ پورے صوبے تک یہ عمل جاری رہیگا۔انہوں نے کہا کہ پٹوار کا پرانا طریقہ کار انتہائی پیچیدہ تھا اور اس میں بہت سے مسائل تھے۔جائیداد کے تنازعات کو ختم کرنے کے لئے کمپوٹرائیزیشن بہت اہم کردار ادا کریگا۔انہوں نے کہا کہ اب 40 فٹ چھت کے نیچے ایک ہی بلڈنگ میں تمام کام اسانی سے ہوگا۔اور انتہائی شفاف انداز میں رشوت اور کمیشن کے بغیر عوام کو سہولیات مہیا ہو گی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ اس سسٹم سے عوام کو بہت فائیدہ ہو گا۔پٹوار کے ساتھ چونکہ عوام کا رابطہ ہو تاہے۔پہلے معمولی کام کے لئے پٹواری کئی دنوں کا ٹائم دیکر عوام کے کام نہیں ہو تے تھے اب چونکہ نظام کمپوٹرائیز ہو چکاہے۔اب عوام کے لئے ہر کام میں اسانی پیداہوجائے گی۔اور پٹواریوں کا کردار موجودہ سسٹم میں کم  ہوجائے گا۔البتہ انکی نوکریاں ختم نہیں ہو گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے عوام کے ساتھ الیکشن سے قبل جو وعدے کئے تھے ہم اسے پوراکررہے ہیں۔کرونا کے حالات کے باوجود پورے صوبہ میں ترقیاتی منصوبے جاری ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -