عوام کو مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے‘ رفاقت گیلانی

 عوام کو مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے‘ رفاقت گیلانی

  

 لیہ(نمائندہ پاکستان) معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ غریب اور مستحق افراد کی امداد ہی اصل عبادت ہے اس سلسلہ میں ہلال احمرکی کاوشیں قابل فخر ہے۔انہوں نے یہ بات ہلال احمرکے تعاون سے لیہ کے مستحق افراد میں فوڈ ہیمپرتقسیم کرنے کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر لیہ نیاز احمدمغل بھی موجود تھے۔معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے کہامستحق افراد میں فوڈ ہیمپرکی تقسیم ایک احسن اقدام ہے انہوں نے کہا کہ معاشرے کی دیگر طبقات کی طرح عام آدمی کی فلاح وبہبود پر بھی پورتوجہ دی جارہی ہے تاکہ(بقیہ نمبر39صفحہ 6پر)

 بروقت داد رسی کو یقینی بنایاجاسکے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو کسی بھی مشکل گھڑی میں تنہانہیں چھوڑاجائے گا 200مستحق افراد میں فوڈ ہیمپرکی تقسیم اسی بات کا عملی ثبوت ہے۔اس موقع پر پر معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی اورا سسٹنٹ کمشنر لیہ نیاز احمدمغل نے فوڈ ہیمپرتقسیم کیے۔

رفاقت گیلانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -