اسلامی ترقیاتی بینک کے تعاون سے پاکستان میپنگ ریسورس سنٹر رپورٹ جاری 

  اسلامی ترقیاتی بینک کے تعاون سے پاکستان میپنگ ریسورس سنٹر رپورٹ جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آ ئی این پی)وزیر اقتصادی امور مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ پا کستان میپنگ ریسورس سنٹر رپورٹ جاری کرنے پر اسلامی ترقیاتی بینک کے شکر گزار ہیں،اسلامی ترقیاتی بینک کے تعاون سے پا کستان میپنگ ریسورس سنٹر رپورٹ جاری کردی گئی،رپورٹ سے دوسرے ممالک بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جمعرات کو  رپورٹ کی رونمائی کی ورچوئل تقریب سے بذریعہ وڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے وزیر اقتصادی امور مخدوم خسرو بختیار نے رپورٹ کی تیاری میں اسلامی ترقیاتی بینک کے تعاون اور مدد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیکسٹائل انڈسٹری، ذراعت اور ڈیری صنعت میں وسیع تجربہ رکھتا ہے، ہماری حکومت احساس پروگرام کے ذریعے معاشرتی تحفظ اور غربت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  اسلامک ڈویلپمنٹ بینک کے صدر نے پاکستان میں موجود ٹیکنیکل ہنر مندوں اور زراعت سے وابستہ افراد کی تعریف کی،  واضح رہے کہ رپورٹ میں پاکستان کے 4 شعبہ جات، انکے متعلقہ اداروں اور انکی خدمات درج ہیں، اس میں شعبہ زراعت، زراعت سے منسلک صنعت، ادویات اور انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی شامل ہے۔ 
میپنگ ریسورس رپورٹ