فاٹاانضمام بل قبائلی عوام کے مشاورت کے بغیر کا بینہ سے پاس کیا گیا، ملک بسم اللہ 

فاٹاانضمام بل قبائلی عوام کے مشاورت کے بغیر کا بینہ سے پاس کیا گیا، ملک بسم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جمرود(نمائندہ خصوصی)انضمام نہیں مانتے،فاٹا انضمام بل قبائلی عوام کے مشاورت کے بغیر کابینہ سے پاس کیاگیا اے ڈی آر کو اسمبلی سے پاس نہ کیا جائے۔ پریس کانفرنس خیبر قومی جرگہ کے چیئرمین ملک بسم اللہ خان آفریدی نے ملک ظاہرشاہ، ملک تماش سمیت دیگر قبائیلی عمائدین کے ہمراہ جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے ماہ کابینہ سے جو ADRمسودہ قانون منظور کیا گیا تھا اسے ہم یکسر مسترد کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں اور اسے اسمبلی سے منظور نہ کیا جائے۔خیبر قومی جرگہ نے انضمام کو روز اول سے غیر ائینی، غیر جمہوری، غیر فطری اور غیر قانونی مانا تھا جبکہ حکومت نے قبائلیوں کے مشاورت کے بغیر جتنے بھی فیصلے کئے ہیں وہ پولیس اور عدالت کی طرح تمام ناکام ہوچکے ہیں۔انھوں نے کہا کہ حکومت اپنی ناکامی کو چھپانے کیلئے کبھی IGRاور کبھی DRC,ADRنافذ کرتی ہے چونکہ ان قوانین کی نفاذ میں قبائیلی عوام کی رائے شامل نہیں تھی اور نہ ان میں رواج اور روایات کو شامل کیا گیا تھا اسلئے تمام ناکام ہوئی۔انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قبائیلی اضلاع میں قوانین لانے سے پہلے قبائیلی عوام سے مشاورت کیا جائے۔