اے پی ایس سانحہ، حمزہ  فاؤنڈیشن کامختلف اضلاع  میں بلڈڈونیشن کیمپس کاانعقاد

اے پی ایس سانحہ، حمزہ  فاؤنڈیشن کامختلف اضلاع  میں بلڈڈونیشن کیمپس کاانعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹی رپورٹر) آرمی پبلک سکول سانحہ کے شہداء کی یاد میں حمزہ فاؤنڈیشن نے مختلف اضلاع میں بلڈڈونیشن کیمپس لگا کر تھیلیسمیاسے متاثرہ بچوں کیلئے عطیات خون جمع کئے جبکہ پولیس سنٹر میں بھی پولیس اہلکاروں نے خون کے عطیات دیئے۔ حمزہ فاؤنڈیشن پشاورکیجانب سے پشاوریونیورسٹی ٹاؤن اور سوات پولیس ٹریننگ سنٹر سمیت مختلف اضلاع میں بلڈ ڈونیشن کیمپس لگائے جہاں نوجوانوں کے علاوہ 65پولیس رضاکاروں نے تھیلیسیمیامیجرسے متاثرہ معصوم بچوں کی زندگی بچانے کیلئے خون عطیہ کیا۔ بلڈکیمپس کے دوران پولیس افسران ایس پی ارباب شفیع اللہ خان، ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سنٹر سوات اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ تھیلیسیمیامرض کی وجوہات اور روک تھام پر روشنی ڈالی گئی اورکہا گیاکہ متاثرہ بچوں کی زندگی بچانا معاشرے کے تمام لوگوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ چیئرمین حمزہ فاؤنڈیشن اعجازعلی خان نے پولیس افسران اور اہلکاروں کے تعاون کو سراہا ہے۔