سپرنٹنڈنگ انجینئرز(بی پی ایس 19)  اورایگزیکٹیوانجینئرز(بی پی ایس 18)  افسران کی تعیناتی

سپرنٹنڈنگ انجینئرز(بی پی ایس 19)  اورایگزیکٹیوانجینئرز(بی پی ایس 18)  افسران ...

  

  پشاور(نیوز رپورٹر)پسکو کے اعلامیہ کے مطابق سپرنٹنڈنگ انجینئرز (بی پی ایس 19) کے طورپر ترقی پانے والے اورنگ زیب خان کو منیجر ڈسپوزل پسکو ہیڈکو ارٹرز،  فیصل شریف کو سپرنٹنڈنگ انجینئر پشاورسرکل، محمداسلم خان کو سپرنٹنڈنگ انجینئر مردان سرکل،زبیراختر کو منیجر جی ایس او سرکل پشاور،ندیم صادق ملک کو سپرنٹنڈنگ انجینئرہزارہ 2 سرکل مانسہرہ جبکہ راجہ عبدالشکور کو پراجیکٹ ڈائریکٹر جی ایس سی پشاورتعینات کردیا گیا ہے، اسی طرح ایگزیکٹیوانجینئر(بی پی ایس 18)میں ترقی پانے والے مقصوداحمدکو ڈپٹی منیجرٹیکنکل ہزارہ 2 سرکل،محمدعمران کو ڈپٹی منیجر جی ایس سی پسکوڈویژن پشاور،اکرام اللہ کو ایکسین پسکوسٹی رورل ڈویژن ہری پور،عمراخترکو ایکسین ایس ایس اینڈ ٹی ایل پسکوپشاور،محمدخیام الیاس کو ڈپٹی منیجر جی ایس سی ڈویژن بنوں،سیدوجاہت علی شاہ کو ڈپٹی منیجرکنسٹرکشن ڈویژن ایبٹ آباد  اورشیراز اللہ کو ڈپٹی منیجرپلاننگ پی ایم یوپشاورتعینات کیا گیا ہے، چیف ایگزیکٹیوپسکو انجینئرمحمدجبارخان نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباددیتے ہوئے ان کے لئے نیک جذبات کا اظہارکیاہے اوران کو ہدایت کی کہ وہ محنت اورلگن سے کام کریں تاکہ محکمہ ترقی کی راہ پرگامزن ہو،

مزید :

پشاورصفحہ آخر -