آپریٹر نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا،گل زمین 

آپریٹر نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا،گل زمین 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بٹ خیلہ (بیورورپورٹ)پی ڈبلیوڈی لیبریونین کے صوبائی راہنمااورمسلم لیگ(ق)کے ضلعی صدرگل زمین خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خیبربازارپشاورمیں پی ڈبلیوڈی لیبریونین کاصوبائی دفترجوتین کمروں پرمشتمل تھاوہ پمپ اپریٹرشہریارنے سی اینڈڈبلیوڈیپارٹمنٹ نے اپنے اختیارات کاناجائزاستعمال کرکے مذکورہ سرکاری دفترجس کامالیت کروڑوں میں ہے چندلاکھ روپے لیکرسامان سمیت فروخت کردیاہے اس سلسلے میں ہم نے ایک سال قبل سیکرٹری سی اینڈڈبلیو کوتحریری درخواست برائے انکوائری دیدی گئی ہے انہوں نے ایس ڈی او ہائی وے پشاورڈویژن انکوائری افسیربھی مقررکیاتھامگرایک سال گزرنے کے باوجود مذکورہ انکوائری افسیر نے نہ تواپنے ملازم کے خلاف قانونی کاروائی کی اورنہ سرکاری بلڈنگ خالی کیاانہوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر31جنوری تک مذکورہ ملازم کے خلاف قانون کاروائی نہ کی گئی توہم پورے صوبے میں احتجاج کرکے ڈی جی نیب سے بھی رجوع کریں گے۔