شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے تمام و سائل بروئے کارلار ہے ہیں: امیرخان 

  شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے تمام و سائل بروئے کارلار ہے ہیں: امیرخان 

  

مردان(بیورورپورٹ)واٹر اینڈ سینیٹشن سروسز کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجنیئر امیر خان نے کہا ہے کہ پانی زندگی ہے اور شہریو ں کو صاف پانی کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ پانی کے بل ادا نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ن خیالات کا اظہار انہو ں نے ریونیوبڑھانے کے حوالے سے منعقد ہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس سے منیجر میونسپل سروسز خلیل اکبر،چیف فنانس افسر نوید اختر،اسسٹنٹ منیجر واٹر سپلائی مصطفی کمال،اسسٹنٹ منیجر بلنگ محمد سہیل اور دیگر بھی موجود تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انجنیئر امیر خان نے کہاکہ اگر شہری بل بروقت ادا کریں تو انہیں پانی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے گا۔انہوں نے پانی کی چوری کو فوری طور پر روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چوری کرنے والوں کو پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ شہر کے چودہ یونین کونسلوں سے پانی کے نمونے لئے گئے ہیں جن کے نتائج پی سی آر ڈبلیو آر کی جانب سے تسلی بخش اور  پینے کے لئے موزوں قرار دیے گئے ہیں۔انہوں نے یونین کونسل ہوتی،مجید آباد اورڈاگئی میں پانی کے ٹیوب ویل سے پانی کی فراہمی کومزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے شکایت سیل موجود ہیں اور کسی بھی دشواری کی صورت میں وہ شکایت سیل سے رابطہ کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ شہر میں پانی کے پانچ ہزار کے قریب رجسٹرڈکنکشن ہیں لیکن پانی کے بل چودہ سو کے لگ بھگ صارفین ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کمپنی کے بل ڈسٹربیوشن سٹاف کو بھی اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ پانی کے بل بروقت جمع کریں تاکہ انہیں پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -