پائیدار معا شی پالیسیو ں سے ہم کسانوں  کے مسائل حل کر سکتے ہیں،اسد قیصر

پائیدار معا شی پالیسیو ں سے ہم کسانوں  کے مسائل حل کر سکتے ہیں،اسد قیصر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ زراعت کا شعبہ ملک کی معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، اس شعبے کی ترقی کیلئے (بقیہ نمبر50صفحہ 6پر)
کسان دوست پالیسیاں معتارف کرنا اور کسانوں کے مسائل کو حل کرنا ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  کسانوں کے دن کے موقع پر کیا جو ہر سال 18 دسمبرکو ملک بھر میں منایا جاتا ہے۔سپیکر نے کہا کہ زرعی شعبے کی ترقی اور کسانوں کو درپیش مسائل حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے متعدد اقدامات اْٹھائے جار ہے ہیں۔ انہوں نے زراعت کے شعبے میں جدید سائنسی تحقیق اور طریق کار کے استعمال کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جدید سائنسی تحقیق اور طریق کار کے استعمال کے ذریعے زرعی پیداوارمیں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو درپیش مشکلات کو حل کر کے زرعی شعبے کو ترقی کے راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔ سپیکر نے کہا کہ موجودہ قومی اسمبلی کسانوں کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ملک کی پارلیمانی تاریخ میں پہلی دفعہ اْن کی سربراہی میں زرعی شعبے میں اصلاحات لانے اور کسانوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے زرعی مصنوعات تشکیل دی گئی ہے۔
اسد قیصر