مردان،جے یو پی کا اجلاس آج طلب

  مردان،جے یو پی کا اجلاس آج طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مردان (بیورورپورٹ) جمعیت علماء پاکستان (جے یو پی) کے صوبائی صدر حاجی فیاض خان اور صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا معراج الدین سرکانی نے آج جمعہ سہ پہر 3 بجے مردان پارٹی دفتر میں پارٹی کا اہم صوبائی اجلاس طلب کرلیا اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر غور و فکر کیا جائے گا اور مردان میں پی ڈی ایم کے زیر اہتمام 23 دسمبر کو ریلی میں بھرپور شرکت کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی جبکہ اس کے علاوہ موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر اہم فیصلے بھی کئے جائیں گے۔