بی ٹیک 3rdاور 4thایئر سپلیمنٹری اور سالانہ امتحانات کے شیڈول کا اعلان
پشاور(سٹی رپورٹر)ا نجینئرنگ یونیورسٹی پشاور کے کنٹرولر امتحانات نے بی ٹیک 3rdاور 4th ائیر،چار سالہ پروگرام (نیا کورس) سپلیمنٹری 2019 اور سالانہ 2020کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ اعلامیہ کے مطابق 3rd ائیر کے امتحانات19جنوری2021جبکہ 4th ائیرکے امتحانات20جنوری2021سے شروع ہونگے۔امتحانی داخلہ فارم او رنارمل فیس کیساتھ داخلے کی آخری تاریخ 28دسمبر2020ہے۔ امتحانی داخلہ فارم اور فیس کنٹرولر امتحانات کے د فتر میں جمع کی جائیگی۔داخلہ فارم کیساتھ امتحان فیس کی اوریجنل رسید، متعلقہ پرنسپل / ڈیپارٹمنٹ کے چئیرمین سے تصدیق شدہ تین عدد پاسپورٹ سائز تصاویر، اور پچھلے امتحان کی DMCکی کاپی منسلک کرنا لازمی ہے۔ طلباء کو مزید مطلع کیا جاتا ہے کہ مقررہ تاریخ کے بعد امتحانی داخلہ فار م کسی صورت قبول نہیں ہو گا۔