مالاکنڈ ڈویژن میں کٹ  گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ جاری 

 مالاکنڈ ڈویژن میں کٹ  گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ جاری 

  

 تھانہ (نمائندہ  پاکستان) مالاکنڈ ڈویژن میں کٹ گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ جاری۔ مالاکنڈ میں بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے اورجاری کردہ حکم نامے کی روشنی میں مالاکنڈ دویژن کے مختلف علاقوں میں کٹ گاڑیوں کے پکڑ نے کا سلسلہ جاری ہے۔ مالاکنڈ لیویز تھانہ چوکی نے بھی اس سلسلے میں کاروائی عمل میں لائی ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق مشکوک گاڑیوں کو پکڑ ے جاتے ہیں۔ اور کاغذات لاکر تصدیق کرنے کے بعد متعلقہ مالکان کو گاڑی واپس کر دی جاتی ہیں۔ تاہم یہ فیصلہ ابھی باقی ہے کہ ان گاڑیو ں کے ساتھ کیا کیا جائے گا۔ بعض علاقوں میں بغیر کسی پیشگی اطلاع پکڑنے پرردعمل ظاہر کیا گیا ہے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -