اسلامی تعاون تنظیم کے مقابلے پر کوئی  دوسرا فورم قبول نہیں،طاہر اشرفی

   اسلامی تعاون تنظیم کے مقابلے پر کوئی  دوسرا فورم قبول نہیں،طاہر اشرفی

  

  اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پاکستان علماء کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے(بقیہ نمبر39صفحہ 7پر)

 کہا ہے کہ سعودی عرب نے کبھی بھی اسرائیل سے تعلقات کا نہیں کہا ہے،پاکستان اسلامی تعاون تنظیم کے مقابلے پر کوئی دوسرا فورم نہیں قبول کر سکتا،سعودی عرب پاکستان مشکلات کے آزمائے ہوئے دوست ہیں۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بعض قوتیں افواہ سازی کے ذریعے پاکستان کے تعلقات چین اور عالم عرب سے خراب کرنا چاہتی ہیں، سعودی عرب، پاکستان اور چین کے بارے میں منفی پراپیگنڈہ کیلئے ہندوستان اور بعض دیگر پاکستان دشمن قوتیں ملوث ہیں، پاکستان، سعودی عرب مشکلات میں آزمائے ہوئے دوست ہیں۔ دونوں ممالک کے تعلقات مستحکم اور مضبوط ہیں۔ متحدہ عرب امارات سے وزٹ ویزوں سمیت تمام معاملات حل کی جانب ہیں۔و زیر خارجہ کے دورہ امارات سے بہت ساری افواہیں اور منفی خبریں ختم ہوجائیں گی۔ ترکی سمیت کسی بھی ملک پر ناجائز پابندیاں لگانے کے حامی نہیں ہیں۔ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز، عمران خان اور امیر کویت سمیت بہت سارے اسلامی قائدین ہیں جو امت کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں۔ 

طاہر اشرفی 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -