حلال فوڈ کی ٹیم نے سینکڑوں لیٹر مضر صحت دودھ ضائع کردیا،دکانات سیل
مردان (بیورورپورٹ)حلال فوڈ کی ٹیم نے سینکڑوں لیٹر مضر صحت دودھ ضائع کرکے ملاوٹ اورزائد المیعاد اشیاء کو سپلائی کرنے والے متعدد دکانات کو سیل کردیااسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ابراھیم کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی آفیسر اجمل خان اور مدیحہ نے کاروائی میں حصہ لیتے ہوئے دودھ سپلائی کرنے والے بڑی تعداد میں مضر صحت کیمکل ڈرم ضبط کرکے مالکان پر جرمانہ عائد کردیا اس طرح متعدد کریانہ سٹور سے زائدالمیعاد اشیاء اور قصائی کے دکانوں سے مضر صحت گوشت برآمدگی کرکے ان دکانات کو سیل کردیااسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ابراھیم کا کہنا تھا کہ ملاوٹ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی۔