ملتان: ویمن یونیورسٹی اور لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کے درمیان معاہدہ

ملتان: ویمن یونیورسٹی اور لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کے درمیان معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سپیشل رپورٹر) ویمن یونیورسٹی ملتان اور لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کے درمیان 3 سالہ معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت طالبات کو بااختیار بنانے اور ان کی صلاحتیوں کو اجاگر کرنے کیلئے دونوں ادارے ملکر کام کریں گے، اس سلسلے میں گزشتہ روز ایک تقریب(بقیہ نمبر18صفحہ 6پر)
 وائس چانسلر ا?فس میں منعقد ہوئی جس میں خطاب کرتے ہوئے  وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا ک لودھراں پائلٹ پراجیکٹ اور ویمن یونیورسٹی ملتان گزشتہ کافی عرصے سے خواتین کو کھیلوں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی میں ادارے کی طالبات کیلئے مختلف مواقع فراہم کرنے میں مشترکہ طور پر کوشاں ہیں۔ مذکورہ مفاہمتی یاداشت بھی اسی سلسلی کی ایک اہم کڑی ہے۔ اور ہم امید کرتے ہیں کہ یہ 3 سالہ ایم او یو خواتین کی مخفی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔سی ای او  ڈاکٹر محمد عبدالصبور کا کہنا تھا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کا مطلب معاشرے کے ہر ایک انسان کو برابری کی سطح پر ایک منصفانہ، شراکتی، خوشحال اور پرامن دنیا کی تعمیر میں انفرادی یا اجتماعی کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔  ہمارا روز اول سے یہ نظریہ رہا ہے کہ ایک مثالی معاشرہ تبھی ممکن ہے جب مرد و خواتین کو برابری کی بنیاد پہ فیصلہ سازی کے عمل میں شامل کیا جائے۔ 
معاہدہ