وکلا کے خلاف مقدمہ کا اندراج ڈسٹرکٹ بار مظفر گڑھ کی فل ڈے ہڑتال

وکلا کے خلاف مقدمہ کا اندراج ڈسٹرکٹ بار مظفر گڑھ کی فل ڈے ہڑتال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرگڑھ(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ نے جمعرات کو مظفرگڑھ بار کے 14 وکلا کے خلاف جھوٹی ایف آئی (بقیہ نمبر20صفحہ 6پر)
آر کے اندراج کے خلاف فل ڈے سٹرائیک کی، ماڈل تھانہ سٹی مظفرگڑھ میں سجاد حسین نامی شخص کی درخواست پر جمشید اقبال ایڈووکیٹ، سعد اقبال ایڈووکیٹ، جمشید مستوئی ایڈووکیٹ،فاروق ارائیں ایڈووکیٹ اور 10 نامعلوم وکلا کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے،مظفرگڑھ بار نے وکلا کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر کے اندراج کے خلاف فل ڈے ہڑتال کی،عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور مقدمات کی پیروی نہیں کی، جس کی وجہ سے دوردراز سے آنے والے سائلان کو نہائت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا،ملک ارشد حسین بھٹی ایڈووکیٹ صدر بار، محمد زبیر سہرانی ایڈووکیٹ جنرل سیکریٹری بار اور دیگر وکلا راہنماوں نے ڈی پی او مظفرگڑھ محمد حسن اقبال سے وکلا کے خلاف جھوٹا مقدمہ فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ہڑتال