صوابی سے بڑا قافلہ پی ڈی ایم مردان جلسہ میں شرکت کریگا 

صوابی سے بڑا قافلہ پی ڈی ایم مردان جلسہ میں شرکت کریگا 

  

صوابی(بیورورپورٹ)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ضلع صوابی 23دسمبر کو مردان میں پی ڈی ایم کے زیر اہتمام ہونے والے تاریخی جلسہ عام میں بھر پور شرکت کرئے گی۔اور ایک بڑا جلوس ضلعی قیادت میں اسماعیلہ انٹر چینج سے مردان جائیگا اس سلسلے میں پی ڈی ایم ضلع صوابی کا  اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر عوامی نیشنل پارٹی حاجی امان اللہ خان منعقد ہوا سیکرٹری فرائض ضلعی جنرل سیکرٹری نواب زادہ خان نے ادا کی اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی، جمعیت علمائے اسلام، پاکستان مسلم لیگ،پاکستان پیپلز پارٹی۔ قومی وطن پارٹی نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی مردان کے صدر لطیف خان نے خصوصی طور پر شرکت کی اجلاس سے عوامی نیشنل پارٹی مردان کے صدر لطیف خان عوامی نیشنل پارٹی ضلعی صدر حاجی امان اللہ خان جمعیت علماء اسلام ضلعی امیر فضل علی حقانی پاکستان مسلم لیگ تحصیل صدر ربنواز خان پاکستان پیپلز پارٹی مردان ڈویژن کے جنرل سیکرٹری جاوید انقلابی قومی وطن پارٹی کے ضلعی صدر مسعود جبار خان نے خطاب کیا اجلاس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم مردان ریلی کامیاب بنانے کیلئے دن رات کوشش کریں گے اور انشاء اللہ مردان ریلی میں صوابی سے ہزاروں کی تعداد میں ورکرز شرکت کریں گے اجلاس میں متفقہ طور فیصلہ ہوا کہ 23 دسمبر صبح 9 بجے اسماعیلہ انٹرچینج سے بہت بڑا ریلی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ مردان ڈویژن کی ریلی شریک ہوں گی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -