پراجیکٹ ختم ہونے میں 13 روز باقی‘ حکومت  سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی فعال نہ کرسکی

  پراجیکٹ ختم ہونے میں 13 روز باقی‘ حکومت  سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی فعال نہ ...

  

 ملتان(سپیشل رپورٹر) پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ پراجیکٹ ختم ہونے میں 13 دن باقی رہ گئے، پنجاب حکومت سکلز (بقیہ نمبر19صفحہ 6پر)

ڈویلپمنٹ اتھارٹی فعال نہ کرسکی۔پنجاب حکومت کی جانب سے ہنر مند افراد کی ٹریننگ کیلئے سکلز ڈویلپمنٹ پراجیکٹ شروع کیا گیا تھا، جس کی مدت 31 دسمبر کو ختم ہو رہی ہے، پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ مذکورہ پراجیکٹ ختم ہونے سے قبل پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی فعال کردی جائے گی، ہنر مند افراد کی ٹریننگ کی ذمہ داری اتھارٹی کو منتقل کردی جائے گی اور ٹیوٹا سمیت فنی تعلیم دینے والے دیگر اداروں کے اختیارات اس اتھارٹی کو منتقل کیے جائیں گے۔ حکومت سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی تاحال فعال نہ کی جا سکی اور اتھارٹی قائم کرنے کا دعویٰ صرف کاغذوں تک محدود رہ گیا ہے۔ اب تک  اتھارٹی کو چلانے کیلئے افسران اور ملازمین کی تعیناتی نہیں کی جا سکی ہ اور نہ ہی اتھارٹی کے پاس کوئی دفتر، گاڑی اور دیگر سامان موجود ہے، اتھارٹی کا مستقبل واضح نہ ہونے کے باعث سینئر افسران بھی ا?نے سے کترانے لگے ہیں۔

فعال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -