صوابی، قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب اشتہاری ملز م گرفتار

صوابی، قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب اشتہاری ملز م گرفتار

  

صوابی(بیورورپورٹ)یار حسین پولیس نے ایک کارروائی کے دوران دیر بالا پولیس کو اٹھائیس سال سے قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب مجرم اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق تین اکتوبر 1992کو جائیداد کے تنازغے پر گل احمد جان سکنہ دیر بالا نے فائرنگ کر کے قیام الدین کو قتل جب کہ بخت زادہ کو زخمی کیا تھا مقتول کے بھائی رحمان الدین سکنہ بیوڑ نوہار آباد کی رپورٹ پر ایف آئی آر درج کرائی تھی علاقے میں جرائم پیشہ مجرمان اشتہاریوں کے خلاف جاری مہم کے دوران ایس ایچ او تھانہ یار حسین راز محمد خان نے اطلاع ملنے پر پولیس پارٹی کے ہمراہ ایک کارروائی کے دوران مجرم اشتہاری گل احمد جان سکنہ دیر بالا کو گرفتار کر لیا۔ جو دیر کے تھانہ گندیگار کو قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب تھا۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -