آل میونسپل وہرکرز یونین پشاور کا احتجاجی مظاہرہ

آل میونسپل وہرکرز یونین پشاور کا احتجاجی مظاہرہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر)آل میونسپل وہرکرز یونین پشاور نے زونل منیجر  او ر دیگر  یونین عہدیداران کے غیر قانونی تعیناتی کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ زون بی میں احتجاج کے طور پر کام بند رہا مظاہرے کی قیادت چیئرمین ریاض خان،جی ایس عابد سہیل،اکبر خان،پرویز خان اور دیگر عہدیداران نے کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کاردز  اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے حق میں مطالبات درج تھے اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ میرٹ کے خلاف طفر علی شاہ نے انگھوٹا چاپ پاکٹ یونین کے عہدیدران کو تعینات کیا جو ظلم ہے جبکہ یونین میں مداخلت اور پاکٹ یونین کے عہدیداران کو نوازنے کا سلسلہ عرصہ دراز سے جاری ہے جسکی ہر پلیٹ فارم پر مذمت کی ہے اور صوبائی  اراکین اسمبلی اور قومی اسمبلی کو بھی درکواستیں دی لیکن ڈبلیو ایس ایس پی انتظامیہ کی طرف سے سی بی اے یونین کو نظر انداز کیا جا رہا ہے اور اب ZMمنصور جوکے اصل میں ایک ایڈمین افیسر ہے کو زون Bزونل منیجر تعینات کر دیا گیا ہے جو آل میونسپل ورکرز یونین کی مخالفت میں سرگرم ہے مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ منصور کو فوری طور پر عہدہ سے ہٹایا جائے جبکہ سید طراب شاہ کو زونل منیجر زون بی تعینات کیا  جائے اور جن پاکٹ یونین عہدیداران کو میرٹ کے بر عکس تعینات کیا گیا ہے انکو فورہ طور پر واپس کیا جائے  جبکہ انگھوتا چاپ عہدیداران کی جگہ سنیئر افسران کو ترجیح دی جائے اور یونین میں مداخلت کو فورہ بند کرنے سمیت ملازمین کو کورونا کے خلاف سیفٹی ماسک کیے جائے اور قرضہ جات کی فراہمی یقینی بنائی جائے بصورت دیگر عنقریب پشاور بھر میں صفائی اور واٹر سپلائی روک دینگے اور سڑکوں پر دما دم مست قلندر ہوگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -