اختیارات سے تجاوز‘ انصاف کی پامالی پر سخت کارروائی ہوگی‘ ظفر اقبال اعوان 

اختیارات سے تجاوز‘ انصاف کی پامالی پر سخت کارروائی ہوگی‘ ظفر اقبال اعوان 

  

 ملتان (وقائع نگار)  ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان (ستارہ امتیاز) نے کہا ہے کہ عوام کو انصاف کی فراہمی اور امن و امان برقرار رکھنے کیلئے اپنے فرائض منصبی ایمانداری سے سرانجام دینے والے پولیس جوان و افسران محکمے کا سرمایہ (بقیہ نمبر21صفحہ 6پر)

ہیں۔وردی کو طاقت کی علامت سمجھ کر انصاف کے تقاضے پامال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں پولیس افسران و اہلکاروں کی سزاوں کیخلاف اپیلوں کی سماعت کرتے ہوئے اردل روم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اردل روم میں جنوبی پنجاب کے پولیس افسران کی سزاں کیخلاف اپیلوں کی سماعت کی گئی۔اس موقع پر جنوبی پنجاب پولیس سطح کے حتمی اردل روم میں متعدد ملازمین کو سزاں میں ریلیف بھی دیا گیا ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ اختیارات سے تجاوز اور انصاف کے تقاضے پامال کرنے والے احتساب کیلئے تیار رہیں۔عوام کا پولیس پر اعتماد بحال کرنے کے مشن میں حائل کرپٹ اہکاروں کو برخاست کیاجائے گا۔کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ اردل روم محکمانہ سزاں کی ساتھ پولیس ملازمین کے مسائل کی شنوائی کا بھی پلیٹ فارم ہے کیونکہ جنوبی پنجاب پولیس آفس مکمل اختیارات کے ساتھ فورس کی مانیٹرنگ کا فریضہ سر انجام دے رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جرائم کے خلاف پولیس کارکردگی موثر بنانے کیلئے فیلڈ فورس کی ویلفئیر اولین ترجیح ہے۔

ظفر اقبال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -