حادثات میں 3 افراد جاں بحق‘ معمر شخص جھلس کر چل بسا 

          حادثات میں 3 افراد جاں بحق‘ معمر شخص جھلس کر چل بسا 

  

 ملتان‘ ٹبہ سلطان پور‘ شاہ جمال‘ ہارون آباد (وقائع نگار‘ نمائندہ پاکستان‘ نامہ نگار) ٹریفک کے مختلف حادثات میں 3 جبکہ معمر شخص جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق قادر پور راں کے علاقے میں نامعلوم ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالی کے تصادم میں ٹرک کی ٹکر سے نوجوان راہگیر جاں بحق ہوگیا۔ڈرائیور فرار جبکہ مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ قادر پور راں کے علاقے میں   گنے سے لدی ٹریکٹر ٹرالی جارہی تھی۔اسی اثناء  میں ٹرک اور مذکورہ ٹریکٹر ٹرالی کی آپس میں زور دار ٹکر ہوگئی۔جس کی وجہ سے ٹرک بے قابو ہوگیا۔اور(بقیہ نمبر23صفحہ 6پر)

 اس نے راہگیر 25 سالہ نوجوان عدنان کو کچل ڈالا۔ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔جبکہ مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کی تحقیقات کردی۔ ٹبہ سلطان پور کے وارڈ نمبر7 کے رہائشی محمد انور شیخ قریشی کانوجوان حافظ قرآن بیٹاحافظ محمد یوسف شیخ محنت مزدوری کرنے کے لئے دبئی میں گیا ہواتھامحمد یوسف شیخ چند روز قبل دبئی میں روڈ حادثے میں زخمی ہو گیا اور بئی کے ہی ایک ہسپتا ل میں زیر اعلاج تھا گذشتہ سے پوستہ روز خمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے جابحق ہو گیا جس کی لاش گذشتہ روز بئی سے ٹبہ سلطان پور لائی گئی نوجوان کی میت کو دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار تھی جابحق ہونے والے نوجوان حافظ قرآن محمد یوسف شیخ کی نماز جنازہ گورنمنٹ بوائزہاہر سکینڈری اسکول کے گراونڈ میں ادا کی گئی جس میں علاقہ کی سیاسی وسماجی شخصیات اور عزیزاقارب شیخ رجب علی، چوہدری مظفر سلطان کمبوہ، چوہدری زاہداقبال کمبوہ ایڈوکیٹ، شیخ عبدالرشید ترپال والے، چوہدری مبشرحسن کمبوہ، چوہدری حاجی شاکر کمبوہ، صدر انجمن تاجران چوہدری طارق رشید کمبوہ، چوہدری حاجی مہندی حسن کمبوہ،پرویزاحمد خان سمیت علاقہ کی عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مویشی منڈی میں آیا اسی سالہ بزرگ تیز رفتار ٹرک کی ٹکر لگنے سے جاں بحق ہوگیا.نواحی موضع غازی گوپانگ کا رہائشی اسی سالہ بزرگ نور محمد گوپانگ صبح سویرے شاہجمال کی منڈی مویشی آیا دوران روڈ کراسنگ تیز رفتار مزدا ٹرک کی زد میں آکر شدید زخمی ہوکر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ ہارون آباد گھر میں آگ لگنے سے 50سالہ شخص جھلس کر جاں بحق، نعش ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل، پولیس مصروف تفتیش، تفصیلات کے مطابق شہر ہارون آباد کے علاقہ ٹبہ نور پورہ کے ایک گھر میں  اچانک آگ لگ گئی، آگ ایک کمرے میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،جس کے نتیجے کمرے میں موجود پچاس سالہ محمد افتخار جھلس کر جاں بحق ہوگیا، کمرے میں پڑا قیمتی سامان بھی جل کر خاک ہوگیا، بتایا جاتا ہے کہ آگ مبینہ طور پر سگریٹ کے باعث لگی جبکہ جھلس کر جاں بحق ہونیوالے شخص افتخار کا دماغی توازن بھی درست نہیں تھا، اطلاع پر مقامی پولیس اور ریسکیو 1122کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال ہارون آباد منتقل کردیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -