جھولا جھولتے بچوں پر گیٹ پلر سمیت آگرا‘ 3 جاں بحق‘ 2 زخمی 

جھولا جھولتے بچوں پر گیٹ پلر سمیت آگرا‘ 3 جاں بحق‘ 2 زخمی 

  

 رحیم یار خان‘ صادق آباد (بیورو رپورٹ‘ تحصیل رپورٹر) جھولا جھولنے کے دوران خستہ حال گیٹ بچوں پر آگرا، تین جاں بحق، دو شدید زخمی، زخمی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز جمالدین والی کی بستی شہباز پور کے رہائشی کمسن فیضان، نجمہ بی بی(بقیہ نمبر24صفحہ 6پر)

، عالیہ بی بی، الیاس علی وغیرہ اپنے گھر کے باہر لگے ہوئے گیٹ پر جھولا جھول رہے تھے کہ دیوار کی خستہ حالی کے باعث اچانک گیٹ پلر سمیت زمین بوس ہوگیا، جس کے تلے دب کرچار سالہ فیضان، چار سالہ عالیہ، چار سالہ نجمہ زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ شدید زخمی ہوجانے والے علی رضا اور پانچ سالہ الیاس کو فوری طور پر تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں ان کی حالت میں انتہائی تشویشناک بیان کی جارہی ہے افسوس ناک واقعے پر مرنے والے بچوں کے گھروں میں کہرام مچ گیا اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہوگئی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -