محکمہ ایکسائز‘ ڈویژنل ڈائریکٹرز کو پراپرٹی  ٹیکس اہداف 25 فیصد بڑھانے کی ہدایت

محکمہ ایکسائز‘ ڈویژنل ڈائریکٹرز کو پراپرٹی  ٹیکس اہداف 25 فیصد بڑھانے کی ...

  

 ملتان (نیوز رپورٹر) ڈائریکٹر آڈٹ اینڈ انفورسمنٹ پنجاب محمد مشتاق فریدی نے کہا ہے کہ ڈی جی ایکسائز پنجاب (بقیہ نمبر25صفحہ 6پر)

صالحہ سعید کی جانب سے صوبہ کے تمام ڈویڑنز میں پراپرٹی ٹیکس کی آن گراونڈ چیکنگ کا سپیشل ٹاسک دیا گیا ہے راولپنڈی اور گجرانوالہ میں چیکنگ کرنے کے بعد ملتان ڈویڑن میں آن گراونڈ چیکنگ کے لیئے 8 ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر پورے شہر کے تجارتی مراکز پلازے مارکیٹوں سمیت لگڑری رہائشگاہوں اور ہاوسنگ سوسائٹیوں کی ویلیو ایشن کے حوالے سے چیکنگ میں مصروف  ہیں یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ آفیسر خالد حسین قصوری کے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کی انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اور گجرانوالہ ڈویڑنز میں آن گراونڈ چیکنگ کے دوران بالترتیب 11 کروڑ اور ساڑھے 3 کروڑ کا فرق سامنے آیا ہے تاہم ملتان ڈویڑن میں پراپرٹی ٹیکس کی ویلیو ایشن کے مطابق کافی بہتر پایا ہے انہوں نے کہا کہ ڈی جی ایکسائز پنجاب کی جانب سے تمام ڈویڑنل ڈائریکٹرز کو پراپرٹی ٹیکس اہداف کو 25 فیصد بڑھانے کی ہدایت کی گئی تھی جس پر بعض ڈویڑنز کا کارکردگی اطمینان بخش نہیں ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ دو دنوں تک ملتان ڈویڑن میں چیکنگ کا کام مکمل کرلیا جائے گا اور رپورٹ ڈی جی ایکسائز کو بھجوادی جائے گی ایک سوال پر انہوں نے کہا ڈی جی ایکسائز پنجاب صالحہ سعید صوبہ بھر میں پراپرٹی، پروفیشنل، کاٹن اور ٹوکن ٹیکس سمیت دیگر حکومتی محاصل کی ریکوری کو یقینی و شفاف بنانے میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہیں۔

ٹیکس اہداف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -