رحیم یار خان: 2 روز قبل ڈوب جانیوالے نوجوان کی لاش برآمد 

رحیم یار خان: 2 روز قبل ڈوب جانیوالے نوجوان کی لاش برآمد 

  

رحیم یارخان (بیورو رپورٹ) دو روز قبل کار سمیت نہر صادق برانچ میں گر کر ڈوب جانے والے 29 سالہ نوجوان کی نعش پاک آرمی کے ایس ایس جی کے غوطہ خور کمانڈوز نے ریسکیو کے ہمراہ 3 گھنٹے کے آپریشن کے بعد نوجوان کی نعش نہر صادق برانچ سے نکال لی۔ تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے۔ تفصیل کے مطابق دو روز قبل ملتان کا رہائشی 29 سالہ یاسر شکیل تیز رفتاری (بقیہ نمبر27صفحہ 6پر)

کے باعث بے قابو ہوکر کار سمیت نہر صادق برانچ میں گر کر ڈوب گیا تھا جس کی نعش کی تلاش کیلئے دو روز سے ریسکیو آپریشن کیا جارہا تھا۔ تاہم گزشتہ روز ورثاء کی جانب سے منگلا ڈیم پر تعینات پاک فوج کے ایس ایس جی غوطہ خور کمانڈوز کی مدد حاصل کی گئی۔ کمانڈوز نے ریسکیو کے ہمراہ نہر صادق برانچ میں تین گھنٹے طویل آپریشن کے بعد ڈوب کر جاں بحق ہونیوالے نوجوان یاسر شکیل کی نعش نہر صادق برانچ سے برآمد کرلی جسے کارروائی کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔ 

لاش برآمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -