جرم ثابت ہونے پر قاتل کو عمر قید‘ 4 لاکھ جرمانے کی سزا

 جرم ثابت ہونے پر قاتل کو عمر قید‘ 4 لاکھ جرمانے کی سزا

  

  ملتان(نیوز رپورٹر)ماڈل کورٹ ملتان کے جج اختر حسین کلیار نے قتل کے مقدمہ میں ملوث ایک ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور چار لاکھ روپے جرمانہ جبکہ دیگر پانچ ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر مقدمہ سے بری کرنے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس (بقیہ نمبر2صفحہ 6پر)

تھانہ بوہڑ گیٹ کے مطابق ملزمان کے خلاف 26 جولائی 2019 کو مقدمہ نمبر 128 درج کیا گیا جس میں ملزمان  طارق، رمضان، حمزہ، شاکر علی، کاشف علی اور ارشدعلی کو نامزد کیا گیا تھا ملزمان محلہ فاروق آباد کے رہائشی ہیں جن کے خلاف مدعی محمد عرفان نے الزام عائد کیا کہ ملزمان نے بچوں کو گالیاں دینے سے روکنے والے مقتول والد کو مکّے اور روڑے مارے ملزمان نے والد کو شدید زدو کوب کیا جس سے دل کو نقصان پہنچا تھا وہ لوگوں کو آتا دیکھ کر فرار ہو گئے اور والد کارڈیالوجی میں دم توڑ گئے۔ تاہم عدالت نے وکلاء  کے دلائل اور پراسیکیوشن کے پیش کردہ تمام شواہد کو مد نظر رکھتے ہوئے ملزم رمضان کو عمر قید ہی سزا جبکہ باقی پانچ ملزمان کو مقدمہ سے بری کرنے کا حکم دیا ہے۔

عمر قید

مزید :

ملتان صفحہ آخر -