سیاست سے بالاتر ہوکر میرٹ کو یقینی بنایا جا  رہا ہے‘ وی سی جامعہ زکریا ڈاکٹر منصور اکبر

    سیاست سے بالاتر ہوکر میرٹ کو یقینی بنایا جا  رہا ہے‘ وی سی جامعہ زکریا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان(سپیشل رپورٹر)زکریا یونیورسٹی ٹیچرز فورم کے وفد کی وائس چانسلر سے ملاقات، ایک گروپ کو نوازنے کی (بقیہ نمبر6صفحہ 6پر)
پالیسی پر شدید تنقید، کئی مطالبات پیش کر دیے، تفصیل کے مطابق  گزشتہ روز(یو ٹی ایف) یونیورسٹی ٹیچرز فورم کے وفد نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی سے ان کے آفس میں خصوصی ملاقات کی، وفد میں پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر، ڈاکٹر محمد عمر چودھری، ڈاکٹر بنیامین، ڈاکٹر محمد ریاض، ڈاکٹر محمد زبیر، ڈاکٹر وحید قمر خان، ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی، ڈاکٹر عمران ملک اور ڈاکٹر ا?صف یاسین شامل تھے۔ وفد نے وائس چانسلر سے مطالبہ کیا کہ سنڈیکیٹ کی میٹنگ عرصہ دراز سے نہیں ہوئی جس کی وجہ سے بہت سے انتظامی معاملات تاخیر کا شکار ہیں۔ اسی وجہ سے گزشتہ 2 سلیکشن بورڈز میں ہونے والی اساتذہ کی ترقیاں بھی تعطل کا شکار ہیں۔ انہوں نے وی سی سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد سنڈیکیٹ کا اجلاس بلایا  جائے اور اس سے پہلے اگر سلیکشن بورڈ کا انعقاد ہونا ہے تو اس سلیکشن بورڈ میں ایسے اساتذہ جن کی ترقی کے کیس مکمل ہیں انہیں جلد از جلد مکمل کر کے سلیکشن بورڈ کے ایجنڈہ کا حصہ بنایا جائے۔ اساتذہ کا مزید کہنا تھا کہ بہت سے مواقع پر یو ٹی ایف سے تعلق رکھنے والے اساتذہ سے متعلق رجسٹرار ا?فس کا رویہ انتہائی جانبدارانہ ہے۔ یہاں مخصوص اساتذہ کو نوازا جاتا ہے اور یو ٹی ایف سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کے خلاف پلاننگ کے انہیں تحت نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اگر رجسٹرار ا?فس نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو اسکے خلاف احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے کال کر کے رجسٹرار صہیب راشد خان کو اپنے دفتر میں طلب کر لیا،  اس موقع پر وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں اساتذہ کی گروپ کی سیاست ہے تاہم وہ بطور سربراہ ادارہ اس سیاست سے بالاتر ہیں۔ انھوں نے یقین دلایا کہ انکی کوشش ہوگی کی کسی فیکلٹی ممبر کے ساتھ امتیازی سلوک نہ ہو۔ انھوں نے رجسٹرار صہیب راشد خان کو ہدایت کی کہ جن اساتذہ کی ترقیاں تاخیر کا شکار ہیں انکی سکروٹنی کا عمل ا?نے والے ہفتہ میں لازمی مکمل کیا جائے۔
منصور اکبر