میپکو افسران قبلہ درست‘ ترقیاتی سکیمیں بروقت مکمل کریں‘ دوست محمد مزاری

میپکو افسران قبلہ درست‘ ترقیاتی سکیمیں بروقت مکمل کریں‘ دوست محمد مزاری

  

راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر‘ تحصیل رپورٹر‘ نامہ نگار) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد خان مزاری نے کہا ہے کہ ضلع راجن پور میں  بجلی کی جاری ترقیاتی اسکیموں کو بروقت مکمل کریں۔ میپکو کے افسران اپناقبلہ درست کرلیں۔ عوام کی سہولیات کے لیے جو فنڈز جاری ہوئے ہیں ان کو فوری استعمال میں لایا جائے۔دیانتداری اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ میٹیریل کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ تمام محکموں کے افسران لوگوں کی سہولیات کے لیے اپنے (بقیہ نمبر9صفحہ 6پر)

دروازے کھلے رکھیں اور لوگوں کے مسائل فوری حل ہونے چاہئیں۔یہ باتیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقدہ ترقیاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک، ایم پی اے سردار فاروق امان اللہ خان دریشک، ایم پی اے سردار اویس خان دریشک، سابق ایم این اے مینا جعفر لغاری، پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما علی رضا خان دریشک اور ضلعی افسران موجود تھے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو ظہور حسین بھٹہ نے ضلع کی جاری ترقیاتی سکیموں اور دیگر مسائل کے بارے میں بریفنگ دی۔ اجلاس کے دوران ضلع راجن پور میں ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے مسائل کو زیر بحث لایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر احمر نائیک نے کہا ہے کہ کام نہ کرنے والے ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کیا جائے۔ اس حوالے سے کسی بھی قسم کی سستی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

دوست مزاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -