ڈی سیزکوسست روی وجعلسازی سمیت  دیگرسنگین خلاف ورزیوں میں ملوث  سٹاف کاسختی سے محاسبہ کرنے کی ہدایت

 ڈی سیزکوسست روی وجعلسازی سمیت  دیگرسنگین خلاف ورزیوں میں ملوث  سٹاف ...

  

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)ڈی سیز کو سست روی وجعلسازی سمیت دیگرسنگین خلاف ورزیوں میں ملوث سٹاف کاسختی سے محاسبہ کرنے کی ہدایت۔تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرکے(بقیہ نمبر12صفحہ 6پر)

 ڈی سی اوزکوہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے اضلاع میں محکمہ مال کی رجسٹریشن برانچ میں تمام امورکوشفاف اندازمیں مکمل کروائیں اورجائیدادوں کی رجسٹریشن کے سلسلہ میں کسی شہری کومشکل پیش نہیں آنی چاہئے‘ اس ضمن میں بے جاتاخیریابلاجوازرکاوٹ کوقطعاًبرداشت نہیں کیاجائے گاڈی سیزاپنے اضلاع کی رجسٹری برانچوں میں اچانک چھاپے مارکرمعائنہ بھی یقینی بنائیں اورسست روی وجعلسازی سمیت دیگرسنگین خلاف ورزیوں میں ملوث سٹاف کاسختی سے محاسبہ کریں حکومتی احکامات پرضلعی حکومت نے عملدرآمدشروع کردیا

محاسبہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -