توہین عدالت کیس‘ ڈی جی نیب دیگر افسران  کو جاری شوکاز پر سماعت 22 دسمبر تک ملتوی

   توہین عدالت کیس‘ ڈی جی نیب دیگر افسران  کو جاری شوکاز پر سماعت 22 دسمبر تک ...

  

 ملتان (نیوز رپورٹر)احتساب عدالت ملتان کے جج راجہ صفدر اقبال نے توہین عدالت کیس میں ڈی جی نیب سمیت دیگر افسران کو جاری شو کاز نوٹس پر سماعت 22 دسمبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔اس موقع پر ڈی جی (بقیہ نمبر14صفحہ 6پر)

نیب عتیق الرحمن ایک بار پھر سے طلبی کے باوجود عدالت پیش نہیں ہوئے۔ڈی جی نیب سمیت دیگر افسران شو کاز پر تحریری جواب جمع کراچکے ہیں۔قبل ازیں فاضل عدالت میں میاں سہیل انور ایڈووکیٹ نے توہین عدالت کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ چند روز قبل کرپشن کے ایک مقدمہ کی پیروی پر آئے ملزمان کو ضمانت خارج ہونے پر احاطہ عدالت میں گرفتار کیا گیا جس پر جھڑپ بھی ہوئی اس جھڑپ سے عدالت کا تقدس پامال ہوا شور شرابے کی وجہ نیب حکام بنے جنہیں عدالت کا احترام کرنا چاہیے تھا اس پر ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔تاہم عدالت نے گزشتہ سماعت کے دوران ڈی جی نیب عتیق الرحمن اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد قاسم اور محسن ہارون کو شو کاز نوٹس جاری کیا تھا جس پر وکلاء  بحث ہوگی۔

ملتوی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -