کچہ کے علاقہ مبینہ پولیس مقابلہ‘ مغویہ بازیاب‘ ملزمان فرار 

کچہ کے علاقہ مبینہ پولیس مقابلہ‘ مغویہ بازیاب‘ ملزمان فرار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈہرکی(نامہ نگار)  تھانہ آندل سندرانی کی حدود کچہ میں مبینہ پولیس مقابلہ کے بعد مغویہ  بچی صنم حجانو کو بازیاب  کرا لیا گیا پولیس ترجمان کے  مطابق  رونتی پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی  کہ اغواء  کار بچی صنم حجانو کو تھانہ آندل سندرانی کے کچہ سے کسی دوسری جگہہ شفٹ کر رہے ہیں جس  پر  رونتی  پولیس نے فوری متعلقہ جگہ پر پہنچی تو پولیس اور اغواء  کاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا 15/20 منٹ کے پولیس مقابلہ کے بعد اغواء  کار بچی کو چھوڑ کر(بقیہ نمبر11صفحہ 6پر)
 فائرنگ کرتے ہوئے کچہ کی طرف فرار ہو گئے واضع  رہے  کہ  مورخہ 13 دسمبر کو رونتی کچہ کے آپریشن میں ضلع بنظیر آباد کے مغوی اشفاق ولد محبوب حجانو سکنہ دوڑ ضلع بنظیر آباد کو بھی پولیس  نے  بحفاظت بازیاب کرایا  تھا  صنم حجانو بازیاب ہونے  والے اسحاق حجانو کی بیٹی ہے اور  اسحاق حجانو ایک ہفتہ قبل اپنی معصوم بچی کو ساتھ لے کر نسوانی آواز پر شادی کرنے  کے جھانسے میں پھنس کر  آیا تھا جہاں سے وہ اپنی  بچی سمیت اغوا ہو گیا تھا،جس کو 3دن پہلے رونتی کے کچے میں پولیس آپریشن کے بعد بازیاب کرالیا گیا تھا جبکہ اس کی بچی صنم حجانو کو آج تھانہ آندل سندرانی کچہ کے علاقے سے پولیس مقابلہ کے  بعد بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے ایس ایس پی گھوٹکی  عمر طفیل  نے اس کامیاب کاروائی پر پولیس پارٹی کو تعریفی سرٹیفکیٹ کے ساتھ نقد انعام دینے  کا بھی اعلان کیا ہے۔
مقابلہ