حالات سے دلبرداشتہ خاتون کی  خود کشی‘ نومولود کی لاش برآمد

حالات سے دلبرداشتہ خاتون کی  خود کشی‘ نومولود کی لاش برآمد

  

 ملتان‘ ڈیرہ غازیخان (وقائع نگار‘ سٹی رپورٹر) گھریلو حالت سے دلبرداشتہ خاتون نے کالا پتھر پی کا زندگی کا خاتمہ کرلیا۔معلوم ہوا ہے ڈسٹرکٹ ساہیوال چیچہ وطنی کی رہائشی 23 سالہ صائمہ بی بی نے گزشتہ روز گھریلو حالات سے تنگ آکر کالا پتھر پی لیا۔جسکی حالت خراب (بقیہ نمبر15صفحہ 6پر)

ہونے پر نشتر ہسپتال لایا گیا۔جہاں وہ دم توڑ گئی۔مقامی پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاء  کے حوالے کردی ہے۔ گھاس منڈی وڈور روڈ ریلوے پھاٹک کے نزدیک جھاڑیوں سے نومولود بچے کی نعش برآمداطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی، ریسکیو ذرائع کے مطابق نومولود بچے کو جنم دینے کے بعد جھاڑیوں میں ڈال دیاگیاعلاقہ مکینوں نے نعش دیکھ کر ریسکیو کواطلاع دی ریسکیو اہلکاروں نے نعش جھاڑیوں سے نکال کر قانونی کاروائی کے لئے تھانہ صدر پولیس کے حوالے کر دی گئی تاہم تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

خود کشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -