اہم کابینہ کمیٹیوں کی تشکیل نو، وزیر خزانہ نجکاری، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے چیئر مین ہونگے 

اہم کابینہ کمیٹیوں کی تشکیل نو، وزیر خزانہ نجکاری، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے ...

  

 اسلام آباد (آئی این پی)اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے تمام اہم کابینہ کمیٹیوں کی تشکیل نو کی منظوری دے دی۔کابینہ کمیٹی نجکاری کی تشکیل نو کرتے ہوئے وزیرخزانہ کو 7رکنی نئی کمیٹی کا چیئرمین مقرر کردیا گیا جبکہ کابینہ کمیٹی سرکاری ملکیتی اداروں کی بھی تشکیل نو کردی گئی،وزیر خزانہ سربراہ ہوں گے۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کی بھی تشکیل نو کرتے ہوئے وزیر خزانہ کو چیئرمین مقرر کردیا گیا، اقتصادی رابطہ کمیٹی اب 14ارکان پر مشتمل ہوگی۔کابینہ کمیٹی سی پیک کی تشکیل نو کی گئی اور وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر کو چیئرمین مقرر کردیا گیا، کابینہ کی سی پیک کمیٹی 12 ارکان پر مشتمل ہوگی۔وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر کو نئی 9رکنی کابینہ کمیٹی توانائی کا بھی چیئرمین مقرر کیا گیا جبکہ کابینہ کمیٹی ادارہ جاتی اصلاحات کی تشکیل نو کرتے ہوئے شفقت محمود چیئرمین مقرر کردیئے گئے۔

کمیٹیاں تشکیل نو

مزید :

صفحہ اول -